مذہبی سکالرمفسرِ قرآن ڈاکٹر اسلم صدیقی کے زیرِ اہتمام درسِ قرآن پر خصوصی نشست

مذہبی سکالرمفسرِ قرآن ڈاکٹر اسلم صدیقی کے زیرِ اہتمام درسِ قرآن پر خصوصی ...

لاہور(پ ر)ممتاز مذہبی سکالر مفسرِ قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ اسلم صدیقی نے ہفتہ واردرسِ قرآن کی خصوصی نشست میں ” آخرت“کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ انسان کو مہلت عمل دی گئی ہے قیامت والے دن قبر میں یہ سوال کیا جائے گا کہ تم اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بارے میں کیا تصور رکھتے ہو،جنہوں نے زندگی میں اچھے اعمال کئے ہوںگے انہیں جنت میں داخل کیا جائے گا ہم سب مردہ تھے ،اللہ نے ہمیں زندگی دی ،موت ہماری واپسی کا ذریعہ ہوگا،ہمیں دنیا کی زندگی کے اثرات کو سمجھنا چاہیے،جبکہ آخرت میں جسم اور روح کا احساس برابر ہوگا،روزِ محشر پردے اُٹھائے جائیںگے،انہوںنے بتایاکہ مٹی کی ڈھیری آدمی کی قبرنہیں ہوتی ،ہمارا اعمال نامہ قیامت کے روز ملے گا قبر کا عذاب بڑا ہولناک ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4