حکومت نے سیلز ٹیکس میں اضافہ کر کے عام آدمی کا بوجھ بڑھا دیا، سعدی سہیل

حکومت نے سیلز ٹیکس میں اضافہ کر کے عام آدمی کا بوجھ بڑھا دیا، سعدی سہیل

 

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ کر کے عام آدمی کے بوجھ میں مزید اضافہ کر دیا ہے تحریک انصاف اس اضافے کو مسترد کرتی ہے حکمرانوں نے غریب عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا کر دی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کے استحصال میں پیپلز پارٹی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، حکمران آئی ایم ایف کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر عوام پر ظلم و ستم کے نئے باب رقم کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی فنڈز کو ڈی سی اوز کے زریعے استعمال کر رہی ہے انہوںنے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی فنڈز کو بلدیاتی انتخابات تک فریز کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4