حکومتی خرچے پر مجھے پہلے ہا لینڈ اور بعد میں بنکاک بھیجا گیا، نفاست رضا زیدی

حکومتی خرچے پر مجھے پہلے ہا لینڈ اور بعد میں بنکاک بھیجا گیا، نفاست رضا زیدی

لاہور(انویسٹی گیشن سیل) محکمہ مواصلات وتعمیرات کے ایکسئین نفاست رضا زیدی نے کہا ہے کہ وہ سرکاری پاسپورٹ پر ہالینڈ کی سکالر شپ کے تحت ملک سے باہر گئے انہیں حکومتی خرچے پر پہلے ہالینڈاور بعد میں بنکاک بھیجا گیا روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹیو انجینئر نفاست رضا زید ی کا کہنا تھا کہ وہ اب تک 4 مرتبہ ملک سے باہر گئے ہیں اور انہو ںنے بیرون ملک جانے کےلئے باقاعدہ طورپرایکس پاکستان رخصت منظور کروائی اور سرکاری پاسپورٹ پر سفر کیا پہلے ہالینڈ کی حکومت نے سکالر شپ پروگرام کے تحت ہائی وے انجینئرنگ میںایم ایس سی کےلئے انہیں سکارلر شپ دی بعد ازاں وہ پی ایچ ڈی کے لئے ملک سے باہر گئے پھر 2009 میں پنجاب حکومت نے انہیں سرکاری خرچے پر بنکاک بھیجا او ر اس کے بعد وہ سرکاری پاسپورٹ پر 38 دنوں کے لئے نجی دورے پر بیرون ملک گئے نفاست رضا زیدی کا کہنا تھا کہ ان کے حوالے سے سرکاری پاسپورٹ اور ایکس پاکستان رخصت کے بغیر ملک سے باہرسفر کرنے کی خبر حقائق پر مبنی نہیں ان کی بیرون ملک دوروں کی تما م تفصیلات سول سیکرٹریٹ محکمہ مواصلات و تعمیرات اور سپیشل برانچ میں موجود ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4