جمعیت طلبہ عربیہ ملک بھر میںتعلیمی انقلاب کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ،عبد الرﺅف ربانی

جمعیت طلبہ عربیہ ملک بھر میںتعلیمی انقلاب کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ،عبد الرﺅف ...

لاہور (پ ر) سیکر ٹری جنرل جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مولانا عبد الرﺅف نے کہا کہ نصاب میں کی جانے والی تبدیلیاں آئی ایم ایف اور امریکی ڈکٹیشن کا نتیجہ ہیں پہلی جماعت سے اردو کی بجائے انگریزی کو ذریعہ تعلیم بنانا تعلیم دشمن پالیسی ہے عوام کو تعلیم سے دور کرنے کی سازش کی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ نئی نسل کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن وحدیث کی تعلیمات سے بھی آگاہ کرنے کی ضرورت ہے جمعیت طلبہ عربیہ تعلیم کی بہتری اور طلبہ کی اسلامی خطوط پر کردار سازی میں جدوجہد کررہی ہے۔

 امریکہ تعلیم کے نام پر کفر کا نظام لانا چاہتا ہے پاکستان کے تعلیمی نظا م کو سیکولر بنانے کے لیے اسلامی اور نظریاتی مواد کو نکالا جارہا ہے آج ایسے تعلیمی نظام کی ضرورت ہے جو نظریہ پاکستان اور اسلامی تشخص سے متصادم نہ ہو۔

مزید : میٹروپولیٹن 4