صوفی شعراءکا کلام علاقائی ثقافت کا حسین امتزاج ہے، راجہ اشفاق سرور

صوفی شعراءکا کلام علاقائی ثقافت کا حسین امتزاج ہے، راجہ اشفاق سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ بزرگ صوفی شعراءکا شاعرانہ کلام عشق حقیقی،تصوف ،پیار محبت اور علاقائی ثقافت کے خوبصورت جذبوں کا حسین امتزاج ہے جبکہ لوک گلوکاراپنی دل کش آواز میں گائیکی کے ذریعے مادری زبان پنجابی کو زندہ رکھ کر شاندار خدمات سر انجام دے رہے ہیں -ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر محنت نے حضرت پیر وارث شاہ ؒکی یاد میں پنجاب رنگ کے خصوصی پروگرام ” اساں جھوک رانجھن دی جاناں “ میں گلوکارہ شبانہ عباس کے ساتھ ایک خوبصورت شام کے عنوان سے منعقدہ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا-
فلم پروڈیوسر سید نور ،وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سندھ کی صدر شمیم ظفر،ڈاکٹر صغرا صدف،ہما میر،شرجیل ملک،ناہید طالب اور شہزادہ علی ذوالقرنین کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی -رانا اشفاق سرور نے گلوکارہ شبانہ عباس کی خوبصورت آواز میںپیش کئے گئے پیر وارث شاہ ؒکے صوفیانہ کلام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مادری زبان پنجابی کے ارتقا اور فروغ کیلئے لوک گلوکار اور فنکار قلیدی کردارادا کر رہے ہیں -صوبائی وزیر نے کہا کہ گلوکارہ شبانہ عباس نے پیرو ارث شاہؒ کے کلام کو دلکش انداز میں پیش کر کے مادری زبان سے محبت کا حق ادا کر دیا ہے -انہوں نے کہا کہ پنجابی صوفیانہ شاعری ہماری ثقافت اور قدیم اقدارکے اظہارکا خوبصورت ذریعہ ہے -تصوف اور انسانیت سے محبت کا درس حضرت وارث شاہ کی لازوال شاعری کا اہم موضوع رہا ہے -داستان گوئی اور زندگی کے چھوٹے چھوٹے پہلوﺅں کا اظہار نہایت خوبصورت انداز میں کیا گیا ہے-انہوںنے کہا کہ پیر وارث شاہؒ کے کلام میں شاعری کی چاشنی کے علاوہ پنجاب کی تاریخ اور مذہبی و معاشرتی زندگی کی بھر پور جھلک نظر آتی ہے -صوبائی وزیر نے تقریب کے آخر میں پروگرام کے شرکاءمیں یاد گاری شیلڈ ز بھی تقسیم کیں-