پشاورکے نواحی علاقے میں پولیو آگاہی سیمینار کے دوران دھماکہ ، پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد شہید،12 زخمی

پشاورکے نواحی علاقے میں پولیو آگاہی سیمینار کے دوران دھماکہ ، پولیس ...
پشاورکے نواحی علاقے میں پولیو آگاہی سیمینار کے دوران دھماکہ ، پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد شہید،12 زخمی

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) تھانہ بڈ ھ بیر کی حدود میں پشاور کے نواحی علاقے سلمان خیل میں ڈسپنسری کے اندر دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت چھ افراد شہید اور 12زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ،دھماکے کے بعد فائرنگ بھی ہوئی جبکہ جائے دھماکہ پر تاحال ایک بم پڑاہے ۔ پولیس کے مطابق سلمان خیل کی ڈسپنسری میں پولیو سے متعلق آگاہی تقریب جاری تھی جس دوران پولیوٹیموں میں انسداد پولیو مہم کا سامان تقسیم کیاجا رہاتھاکہ دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے میں تھانہ بڈھ بیر کے محرراورامن کمیٹی کے دواراکین سمیت چھ افراد شہید اور12 زخمی ہوگئے جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں تین افرادکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں ۔ پولیس کے مطابق جائے دھماکہ سے ملنے والے دوسرے بم کوناکارہ بنادیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ ،وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم نواز شریف نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہارکیاہے ۔

مزید : پشاور /اہم خبریں