ناہید خان نے نواز شریف سے بے نظیر کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کردیا

ناہید خان نے نواز شریف سے بے نظیر کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کردیا
ناہید خان نے نواز شریف سے بے نظیر کے قاتلوں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کردیا

  

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما ناہید خان نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے انتخابی وعدے کے مطابق بے نظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کو بے نقاب کریں۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ بے نظیر بھٹو کو قتل کرنے میں کن قوتوں کا ہاتھ رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں بے نظیر کے قاتلوں تک پہنچنا ارباب اقتدار کی ترجیح ہی نہیں تھی۔ پیپلزپارٹی کی قیادت پانچ سال اپنا اقتدار بچانے میں ہی لگی رہی، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے اسے کسی کی جاگیر بنانے نہیں دیںگے، انتخابات میں پیپلزپارٹی کی شکست کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے کمیشن بنایا جائے گا، دہشت گردی پوری قوم کا اجتماعی مسئلہ ہے سب نے مل کر اس مسئلے کو حل کرنا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس