فلموں کے ری میک کا حصہ بننا پسندنہیں: نداچوہدری

فلموں کے ری میک کا حصہ بننا پسندنہیں: نداچوہدری
فلموں کے ری میک کا حصہ بننا پسندنہیں: نداچوہدری

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف فلم اور سٹیج پرفارمر ندا چوہدری نے کہا ہے کہ انہیں فلموں کے ری میک کا حصہ بننے کی خواہش مند نہیں‘منفرد اور نئی شناخت حاصل کرنا چاہتی ہوں‘ ہیروئن کے کردار کے بجائے منفی کردار بھی ملا تو اسے بھی خوبی سےنبھاﺅں گی۔ندا چوہدری نے کہا کہ میں اچھا کام کرکے خود کو ایک اچھی اداکارہ کی حیثیت سے منوانا چاہتی ہوں ۔میں منفرداور نئی شناخت حاصل کرناچاہتی ہوں جس کے لیے جدوجہد جاری ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ایسا کردار اداکرنا چاہتی ہوں جو فلم کے ساتھ چلے اس کے لیے ضروری نہیں کہ صرف ہیرئن کاکردار ہی نبھایا جائے۔ ہیروئن کے کردار کے بجائے منفی کردار بھی ملا تو اسے بھی خوبی سے نبھاﺅں گی۔

مزید : تفریح