مقدمہ قتل میں مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی شوکت سہیل بٹ کی گرفتاری کا حکم

مقدمہ قتل میں مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی شوکت سہیل بٹ کی گرفتاری کا حکم
مقدمہ قتل میں مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی شوکت سہیل بٹ کی گرفتاری کا حکم

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی عدالت نے قتل کے مقدمے میں نامزد مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی شوکت سہیل بٹ کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔ سیشن عدالت میں باٹاپورہ کے مشتاق کے قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر کامیاب ہونیوالے شوکت سہیل بٹ کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے پولیس کوحکم دیاکہ 21اکتوبرکو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کریں ۔ سہیل شوکت بٹ کو مشتاق کے قتل میں معاونت کے الزام میں نامزدکیاگیاہے ۔عدالتی ذرائع کے مطابق بار بار طلب کرنے کے باوجود عدم حاضری پر رکن اسمبلی کی گرفتاری کاحکم دیاگیا۔

مزید : لاہور /اہم خبریں