ڈینگی کے مزید 12مریضوں کی تصدیق

ڈینگی کے مزید 12مریضوں کی تصدیق
ڈینگی کے مزید 12مریضوں کی تصدیق

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید12کیسز کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد صوبے میں رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد339ہو گئی۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پچھلے24گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے مریضوں میں سے ایک کا تعلق شیخوپورہ اور11کا لاہور سے ہے۔ تمام مریض میوہسپتال لاہور میں زیرِعلاج ہیں،لاہور میں اب تک ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد193ہو گئی ہے۔ادھرصوبے میں ڈینگی کے مشتبہ کیسز کی تعداد5ہزار712ہو چکی ہے۔

مزید : تعلیم و صحت