سزائے موت کے خاتمے سے متعلق کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سزائے موت کے خاتمے سے متعلق کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست ...
سزائے موت کے خاتمے سے متعلق کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سزائے موت کے قانون کے خاتمے سے متعلق کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔بیرسٹر ظفراللہ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلہ نہ ہونے کے باعث سزائے موت کے 9ہزار سے زائد قیدی کال کوٹھریوں میں پڑے ہیں۔اُنہوں نے موقف اپنایاکہ پوری دنیا میں سزائے موت ختم ہوچکی ہے پاکستان میں بھی ختم کی جائے۔

مزید : لاہور