کراچی، گلبرگ کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے 2 کارکن گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی، گلبرگ کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے 2 کارکن گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی، گلبرگ کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے 2 کارکن گرفتار، اسلحہ برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے اور پولیس نے گلبرگ کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے 2 کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلبرگ کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر دو کالعدم تنظیم کے کارکنوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزموں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ دونوں ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : کراچی