ریلوے جلد منافع بخش ادارہ بن جائے گا، نجکاری ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گا: سعد رفیق

ریلوے جلد منافع بخش ادارہ بن جائے گا، نجکاری ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گا: سعد ...
ریلوے جلد منافع بخش ادارہ بن جائے گا، نجکاری ہوئی تو استعفیٰ دے دوں گا: سعد رفیق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کی نجکاری کی ضرورت نہیں اور اگر نجکاری کی گئی تو وہ وزارت سے استعفیٰ دے دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کسی بھی ادارے کی نجکاری اس وقت کی جاتی ہے جب وہ قومی خزانے پر بوجھ ہو جبکہ ریلوے کی آمدن میں گزشتہ دو ماہ میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ریلوے کی نجکاری کرنا ہے تو ہمیں قوم کے سامنے یہ اعتراف کرنا ہو گا کہ ہم ناکام ہو گئے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کی نجکاری کی کوئی ضرورت نہیں اور اگر ریلوے کی نجکاری کی گئی تو وہ عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے اور کوئی دوسر ی وزارت قبول نہیں کریں گے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں