کراچی :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قطر ہسپتال کے ایم ایل او جاں بحق

کراچی :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قطر ہسپتال کے ایم ایل او جاں بحق
کراچی :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قطر ہسپتال کے ایم ایل او جاں بحق

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اورنگی ٹاﺅن کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قطر ہسپتال کے ایم ایل او کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عرفان قطر ہسپتال میں ایم ایل او تھے اور کالی پہاڑی کے قریب اپنا کلینک بھی چلاتے تھے۔ نامعلوم افراد نے انہیں کلینک میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر عرفان کو کافی عرصے سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔

مزید : کراچی