این اے 256کراچی میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ،7ہزارووٹوں کی تصدیق،ایم کیوایم کے 58,000ووٹ جعلی قرار

این اے 256کراچی میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ،7ہزارووٹوں کی تصدیق،ایم ...
این اے 256کراچی میں انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ،7ہزارووٹوں کی تصدیق،ایم کیوایم کے 58,000ووٹ جعلی قرار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256کے 67پولنگ سٹینشوں کے ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیقی رپورٹ نادرانے الیکشن ٹربیونل میں پیش کردی ہے جس کے مطابق 57,642ووٹ جعلی قرارپائے اور صرف 6,448ووٹوں کی تصدیق ہوسکی ۔ تحریک انصاف کے امیدوار زبیرخان نے ایم کیوایم کے اقبال محمد علی کی کامیابی کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایاتھاکہ حلقے کے 67پولنگ سٹیشنوں پر دھاندلی سے متحدہ قومی موومنٹ کے رکن کو کامیاب قراردیاگیاجس پر الیکشن ٹربیونل نے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا حکم دیاتھا۔ نادرا کی طرف سے جمع کرائی رپورٹ کے مطابق حلقے میں کل 84,448ووٹ کاسٹ کیے گئے جن میں سے 57,642ووٹ کاﺅنٹرفائل سے نہیں ملتے ،741ووٹوں کا تعلق حلقے سے نہیں، صرف 6,805ووٹوں کی تصدیق ہوسکی ۔یادرہے کہ اقبال محمد علی نے ڈیڑھ لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے اور زبیرخان نے انگھوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیلئے نولاکھ روپے الیکشن ٹربیونل میں جمع کرائے تھے ۔

مزید : کراچی /Headlines