آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی ایک ہی روز ہو گی: ترجمان وزیراعظم ہاﺅس

آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی ایک ہی روز ہو گی: ...
آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی ایک ہی روز ہو گی: ترجمان وزیراعظم ہاﺅس

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی ایک ہی روز ہو گی، حکومت ملک و قوم کے مفاد میں فیصلہ کرے گی۔ وزیراعظم ہاﺅس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے ناموں کا اعلان آرمی چیف کا عہدہ خالی ہونے کے بعد ایک ہی روز کریں گے۔ وزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی سے متعلق ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے عہدے کیلئے مشاورت ضروری ہے تاہم حکومت ملک و قوم کے مفاد میں فیصلہ کرے گی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں