بیوی پر تیزاب پھینکنے والے کو 38 سال قید اور 18 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

بیوی پر تیزاب پھینکنے والے کو 38 سال قید اور 18 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ...
بیوی پر تیزاب پھینکنے والے کو 38 سال قید اور 18 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے مجرم کو 38 سال قید اور 18 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم ارشد نے گزشتہ برس ستمبر کے مہینے میں اپنی بیوی پر تیزاب پھینکا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ ارشد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسے 38 سال قید اور 18 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ یاد رہے کہ ملزم ارشد اور اس کی بیوی عابدہ کے درمیان جھگڑے کے باعث ناراضگی ہو گئی جس پر ارشد اپنی بیوی کو منانے سسرال گیا اور صلح نہ ہونے پر اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا تھا۔

مزید : فیصل آباد