سالگرہ پر بیوی کو 17.8ملین ڈالرز کے محل کا تحفہ
لندن (بیور ورپورٹ)کینیڈا میں ایک خاوند نے اپنی شادی کی 18ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی بیوی کو چوبیس ہزارسکوائر فٹ پر محیط ایک ایسا محل گفٹ کیا ہے جس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اس محل میں چھ بیڈ روم ‘ بارہ باتھ روم ‘ تیس کار پورچ ‘ حتی کہ شاپنگ مال بھی موجود ہے ۔یہ شخص کینیڈا کا سب سے بڑا بزنس مین ہے اور اس نے اپنی شادی کی اٹھاویں سالگرہ کے موقع پر 17.8ملین ڈالر کی لاگت سے ا یہ محل کو تعمیر کرایا اور اسکی بیوی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی ۔جب وہ اپنی بیوی کے ساتھ سالگرہ کے موقع پر اس محل میں پہنچا تو اسکی بیوی ششدر رہ گئی ۔