ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی فیصل آباد میں فتح

ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی فیصل آباد میں فتح
ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کی فیصل آباد میں فتح

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی پی 72 کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے خرم شہزاد نے23,972ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ۔ ن لیگ کے خواجہ لیاقت علی کو 18256 ووٹ پڑے۔پی پی 72 کی نشست گذشتہ 20سال سے ن لیگ کے پاس تھی جبکہ یہ نشست ن لیگ کے ہی ایم پی اے خواجہ محمد اسلام کی ڈگری جعلی قرار ہونے پر خالی ہوئی تھی۔ 125 پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ کا عمل پر امن طریقے سے مکمل ہوا اور نتائج کا اعلان بھی غیر سرکاری طور پر کیا گیا جسے شکست کھانے والے امیدوار خواجہ لیاقت نے تسلیم بھی کر لیا ہے۔ فیصل آباد میں عام انتخابات اور پھر 22 اگست کے ضمنی انتخابات میں ن مسلم نے کلین سویپ کیا تھامگر گھنٹہ گھر کے علاقوں پر مشتمل اس حلقے میں فتح حاصل کر کے تحریک انصاف نے مسلم لیگ کے قلعہ میں دراڑ ڈال دی ہے۔

مزید : فیصل آباد /اہم خبریں