ایڈمرل ذکا اللہ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، بحریہ میں ترقی اور میرٹ اولین ترجیح ہوگی:سربراہ پاک نیوی

ایڈمرل ذکا اللہ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، بحریہ میں ترقی اور میرٹ اولین ...
ایڈمرل ذکا اللہ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، بحریہ میں ترقی اور میرٹ اولین ترجیح ہوگی:سربراہ پاک نیوی

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈمرل ذکا اللہ نے پاک بحریہ کی سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیںاور اپنے خطاب میں کہاہے کہ پاکستان کی معیشت سمندر سے منسلک ہے ، بحریہ کے تمام شعبوں میں ترقی اور میرٹ اولین ترجیح ہوگی۔

 نیول ہیڈکوارٹر میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایڈمرل ریٹارڈ آصف سندھیلہ نے عہدے کا چارج نئے نیول چیف ایڈمرل ذکااللہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے دستے نے انہیں سلامی پیش کی ، اس سے قبل آصف سندھیلہ نے اپنی الوداعی تقریر میں کہا کہ سربراہ کی حیثیت سے پاک بحریہ کو مستحکم کرنا ہمیشہ ان کی اولین ذمہ داری رہی ہے ، یہی وجہ ہے کہ پاکستان بحریہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے نوجوانوں کی بھرتی کے عمل کی حوصلہ افرائی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے گزشتہ چند برسوں کے دوران بلوچستان سے سیلرز اور افسران کی بڑی تعداد بھرتی ہوئی۔

 پاک بحریہ کے نئے سربراہ یڈمرل ذکا اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ صدر مملکت ممنون حسین کے اعتماد کرنے پر مشکور ہیں اوروہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو سیکیورٹی خدشات کا سامنا ہے ، پاک بحریہ ہرقسم کے چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک بحریہ کو مزید مستحکم کریں گے اور اس کی جنگی صلاحیت بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ، بحریہ کے افراد کی فلاح و بہبود پر بھی وہ توجہ مرکوز رکھیں گے ، پاک بحریہ حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے علاقائی اور ملکی سطح پر اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزید : قومی /اہم خبریں