وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا پنجاب کے ہم منصب کو چیلنج
اسلام آباد، پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو مناظرے کا چیلنج کردیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہناتھاکہ لوگ حکمرانوں سے نفرت کے باعث دھرنے میں آتے ہیں ، عوام موجودہ نظام سے اکتاگئے ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مناظرہ کرلیں ، وہ اپنے کام بتائیں اور ہم اپنے ، دیکھ لیں گے کہ پنجاب میں زیادہ ترقی ہوئی یا خیبرپختونخواہ میں ؟ ملک تب ترقی کرتاہے جب لوگوں کو انصاف مل رہاہو۔