امریکہ کا ایل اوسی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار، دونوں ممالک مذاکرات سے مسائل حل کریں : امریکہ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاک بھارت سیکریٹری سطح کے مذاکرات کا دوبارہ آغاز کیاجائے ، مذاکرات سے امن وسلامتی یقینی بنائی جاسکتی ہے ۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ کشمیر سے متعلق امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور دونوں حکومتی گفت و شنید سے مسئلہ کریں، کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ضروری ہے اور مذاکرات کے مستقبل اور اس کی نوعیت کا تعین پاکستان اور بھارت نے خود ہی کرنا ہے۔
ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کے دوران خطے میں امن پر بات ہوئی تھی۔