مسلسل تیسرے روز قبائلی علاقے میں ڈرون حملہ ، چھ افرادجاں بحق
جنوبی وزیرستان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے قبائلی علاقے میں مسلسل تیسرے روز ہونیوالے ڈرون حملے میں مزید چھ افرادمارے گئے ہیں ۔
مقامی ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے جنوبی وزیرستان کے علاقے کنڈغرمیں طالبان کمانڈر مستقیم کے مکان کو نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں مکان تباہ اور وہاں موجود چھ افرادجاں بحق اور11زخمی ہوگئے ۔ ذرائع نے بتایاکہ حملے کے بعد جاسوس طیارے کی پروازیں جاری رہیں جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہااور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تین روزمیں ہونیوالے تین ڈرون حملوں میں اب تک 19افرادمارے جاچکے ہیں ۔