شوہر نے پلاٹ کے لالچ میں حاملہ خاتون جلاڈالی

شوہر نے پلاٹ کے لالچ میں حاملہ خاتون جلاڈالی
شوہر نے پلاٹ کے لالچ میں حاملہ خاتون جلاڈالی

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ظالم شوہر نے تین مرلے کا پلاٹ ہتھیانے کیلئے حاملہ بیوی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقہ شبینہ ٹاﺅن کا ملزم غلام عباس بیوی کا تین مرلہ کا پلاٹ اپنے نام کروانا چاہتا تھا مگر مقتولہ پلاٹ ملزم کے نام کرانے سے انکاری تھی جس پر ملزم غلام عباس نے طیش میں آکر اپنی بیوی عاصمہ کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس سے اس کا چہرہ بری طرح جھلس گیا۔ اسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال پہنچایا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق چاربچوں کی ماںکے پیٹ میں موجود پانچ ماہ کا بچہ بھی جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مزید : جرم و انصاف