شارجہ ون ڈے:آسٹریلیا نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی

شارجہ ون ڈے:آسٹریلیا نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی
شارجہ ون ڈے:آسٹریلیا نے پاکستان کو 93 رنز سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 93رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے، پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کی جانب دئے گئے 256 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے162 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی طرف سے  عمر اکمل 46 رنز بنا کر نمایا ں بیٹسمین رہے جبکہ احمد شہزاد 4, سرفراز احمد 34, اسد شفیق 13, مصباح الحق صفر، فواد عالم 7, شاہد آفریدی 5, انور علی 8, ذولفقار بابر 12, وہاب ریا ض 5 اور محمد عرفان 12 رنز بنا سکے۔ آسٹریلیا کی طرف سے مچل جانسن نے 3, لیون اور میکس ویل نے 2,2 جبکہ ایبیٹ اور رچرڈ سن نے 1,1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل  مقررہ پچاس اوورز کے اختتام تک آسٹریلوی ٹیم  نے 255 رنز بنائے جب کہ اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہو ئے تھے۔ آسٹریلوی کھلاڑی سٹیون اسمتھ 101 رنز بنا کر نمایاں کھلاڑی رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہد آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ آسڑیلیا کی جانب سے فنچ صفر، وارنر  43, میکس ویل 21 ، فالکنر  11 , ایبیٹ ، 3، مچل جانسن 23اور بیلی 18 رنز  بناکر آؤٹ ہو ئےجبکہ ہیڈن اور رچرڈ سن بالترتیب 23 اور 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور  پاکستان کی طرف سے  محمد عرفان، فواد عالم اورذولفقار بابر  نے 1,1وکٹ جبکہ وہاب ریاض نے 2وکٹیں حاصل کیں۔  آسٹریلوی کھلاڑی اسمتھ نے 115 رنز پر سینچری اسکور کی۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -