جاوید ہاشمی شاہ محمود قریشی کے گھر جا پہنچے، لیکن دروازہ نہیں کھٹکٹا یا

جاوید ہاشمی شاہ محمود قریشی کے گھر جا پہنچے، لیکن دروازہ نہیں کھٹکٹا یا
جاوید ہاشمی شاہ محمود قریشی کے گھر جا پہنچے، لیکن دروازہ نہیں کھٹکٹا یا

  

ملتا ن (مانیٹرنگ ڈیسک)جاوید ہا شمی کا کہنا کہ میڈیا مجھے کہیں "بلو بٹ "نا بنا دے ،تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئر مین شاہ محمود قریشی سے ووٹ مانگنے کے لیے بھی  تیار ہوں ۔ذرائع کے مطابق جاوید ہاشمی شاہ محمود قریشی کے گھر جا پہنچے لیکن دروازہ نہیں کھٹکٹایا،جاوید ہاشمی کا کہنا ہے میں نے دروازہ اس لیے نہیں کھٹکٹایا کہ کہیں میڈیا مجھے "بلو بٹ" نا بنا دے۔تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھاکہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر کبھی بھی "گو نواز گو "کا نعرہ نہیں لگایا ،ملتا ن کی ترقی کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کو ضرور منا لوں گالیکن مسلم لیگ "ن"میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ صحافی پریس کلب یا پھر کسی اور جگہ پر مجھے اور شیخ رشید کو اکھٹا بٹھا دیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں