کارکنوں کے جذبے کو سلام، مقبولیت پر شک کرنے والے ’کھالیں‘ گن لیں: الطاف حسین

کارکنوں کے جذبے کو سلام، مقبولیت پر شک کرنے والے ’کھالیں‘ گن لیں: الطاف ...
کارکنوں کے جذبے کو سلام، مقبولیت پر شک کرنے والے ’کھالیں‘ گن لیں: الطاف حسین

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کارکنوں نے عید کے موقع پر ریکارڈ کھالیں اکھٹی کر کے مخالفین کو مناسب جواب دے دیا ہے،میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں،  جو لوگ کہہ رہے تھی کہ متحدہ کا ووٹ بینک کم ہو رہا ہے وہ ’کھالوں ‘ کی گنتی کر کر کے دیکھ لیں، متحدہ کے مخالفین اگلے الیکشن میں بھی منہ کی کھائیں گے اور ہم پہلے سے بھی زیادہ ووٹ لیں گے۔ نوابشاہ میں کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ پر ہمیشہ سے ہی جاگیردوروں اور وڈیروں نے حکومت کی ہے، انہوں نے ہی ایک سازش کے تحت شہری آبادیاں کم ظاہر کر کے غیر قانونی حلقہ بندیاں کیں اور شہریوں کو ان کے حقوق سے محروم کیا،  دیہاتی علاقوں میں ایسے ایسے گوٹھ طاہر کئے گئے جو موجود ہی نہیں ہیں اور اس طرح حلقہ بندیاں کر شہروں میں رہنے والوں کی حق تلفی کی گئی تاہم اب نا انصافیوں کا سلسلہ زیادہ عرصہ جاری نہیں رہ سکتا۔

مزید : قومی /اہم خبریں