اسٹیبلشمنٹ کی سیاست آسان، ہسپتال بنانے سے کوئی سیاستدان نہیں بنتا: آصف زرداری

اسٹیبلشمنٹ کی سیاست آسان، ہسپتال بنانے سے کوئی سیاستدان نہیں بنتا: آصف ...
اسٹیبلشمنٹ کی سیاست آسان، ہسپتال بنانے سے کوئی سیاستدان نہیں بنتا: آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان باقی ہے تو تمام سیاستدانوں کی سیاست بھی باقی رہے گی، اس لئے ملکی مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل جل کر کام کرنا ہو گا، ہسپتال بنانے سے کوئی سیاستدان نہیں بن جاتاکیونکہ پاکستان میں 20 ایسی شخصیات ہیں جنہوں نے بڑے بڑے ہسپتال بنائے ہیں ، اب اگر عمران خان سیاست میں آئے ہیں تو تحمل کا مظاہرہ کریں، ان کو جلد ساری چیزوں کی سمجھ آ جائے گی کیونکہ اسٹیبلیشمنٹ کی سیاست بہت آسان اور اصل سیاست مشکل ہوتی ہے۔ پارٹی عہدےداروں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور اقتدار میں پاکستان عراق بننے جا رہا تھا مگر ہم نے اس ملک کو بچایااور اپنی حکومت اور سیاست پر ملک کو ترجیح دی،جنہوں نے ہمارے ساتھ بدتمیزی کی ان کے ساتھ کوئی بد تمیزی نہیں کی مگر ہم سیاسی طور پر اپنی تیاری کر رہے ہیں، یہ مت سمجھا جائے پیپلز پارٹی پنجاب میں کمزور ہو گئی ہے، اگلے انتخابات میں ثابت کریں گے کہ ہم چاروں صوبوں کی زنجیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ملک کی خاطر سیاست کی ہے تاہم جب بھی سیاسی وار کیا اس کا نتیجہ نکلا، آج دو پہلوان آپس میں لڑ رہے ہیں لیکن ہم مداخلت نہیں کریں گے کیونکہ ہم سسٹم توڑنے کی نہیں صرف جمہوریت بچانے کی بات کرتے ہیں۔آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ 18 اکتوبر کا سیاسی جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا۔

مزید :

قومی -Headlines -