شمالی وزیر ستان: امریکی ڈرون حملے میں 2افراد ہلاک ، 6زخمی

شمالی وزیر ستان: امریکی ڈرون حملے میں 2افراد ہلاک ، 6زخمی
شمالی وزیر ستان: امریکی ڈرون حملے میں 2افراد ہلاک ، 6زخمی

  

دتہ خیل(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیر ستان میں پچھلے 36گھنٹوں کے دوران چوتھے امریکی ڈرون حملے میں 2افراد ہلاک جبکہ 6افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل دتہ خیل کے علاقے کونسٹرمیں امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھر کو نشانہ بناتے ہوئے اس پر 2میزائل داغے جبکہ واقعے کے بعد بھی علاقے میں جاسوس طیاروں کی نچلی پروازیں جاری رہیں۔ گزشتہ 36گھنٹوں میں جاسوس طیاروں کے حملوں میں ہلاک افراد کی تعداد 21ہو گئی ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں