تمام جماعتیں ملکی مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کریں، آصف علی زرداری

تمام جماعتیں ملکی مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کریں، آصف علی زرداری
 تمام جماعتیں ملکی مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کریں، آصف علی زرداری
کیپشن: zardari

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے  کہا کہ پاکستان ہے تو سیاسی جماعتیں اور معاشرہ ہے۔ تمام جماعتیں ملکی مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش کریں۔تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس لاہور میں گوجرانوالہ اور نارووال کے تنظیمی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق بننے جا رہا تھا، اپنے دور میں اسے بچایا۔ نواز شریف جب ہم پر تنقید کرتے تھے انھیں واضح کیا تھا کہ مسائل اتنے آسان نہیں ہیں اور اب نواز شریف اقتدار میں آئے ہیں تو انھیں مشکلات کا پتہ چل گیا ہے، عمران خان کو بھی چیزوں کی جلد سمجھ آ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم بد تمیزی کی سیاست نہیں کرتے۔ جنھوں نے ہمارے ساتھ بدتمیزی کی سیاست کی بعد میں انھیں صفایاں دینی پڑیں۔ آصف علی رداری نے کہا کہ ہسپتال بنانے والے سیاست میں آ گئے ہیں تو صبر سے کام لیں۔ پاکستان میں 20 ایسے لوگ ہیں جنھوں نے بڑے بڑے ہسپتال بنائے ہیں۔ سندھ میں میرے بزرگوں نے مدرسۃ الاسلام بنایا۔ فلاحی کاموں سے عزت  ملتی ہے، سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا۔ ہم نے سیاست کی بجائے پاکستان بچایا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ جب چاہیں گے مرضی کے نتائج حاصل کریں گے۔ غریب مزدور اور کسان ہمارے ساتھ ہیں، نوجوان بھی کہیں نہیں گئے اور  بلاول بھٹو  ہر طبقے کی آواز بنے گا۔

مزید :

لاہور -