بھارت کی شہری علاقوں میں گولہ باری،2جاں بحق، 20ہزار شہری نقل مقانی کر گئے
سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب رہائشی علاقوں پر بھی گولہ بار ی شروع کر دی ہے جس کے باعث شہری نقل مکانی کر رہے ہیں ،بھارت کی اس بربریت کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھار ت نے سیالکوٹ میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چارواہ، پکھلیاں، بجوات اور چیراڑسیکڑ میں بلا اشتعال گولہ باری کی جس کی وجہ سے 70ہزار لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ20ہزار لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں ۔ اس تازہ بربریت کے نتیجہ میں 2افرادہلا ک اور 3 زخمی ہوئے ہیں ،ہلاک ہونے والے دونو ں افراد میں سے ایک کی شناخت غلام حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔