سوناکشی سنہا امرتا پریتم کا کردار نبھائیں گی
ممبئی (مانیرنگ ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا معروف ادیبہ امرتا پریتم کا کردار نبھانے کے لیے تیار ہوگئی ہیں ۔ بھارتی فلم ساز نے پنجابی زبان کی معروف ادیبہ اور شاعرہ امرتا پریتم کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیےانہوں نے پہلے پریانکا چوپڑا کا انتخاب کیا لیکن پردۂ سیمیں پر خاتون باکسر میری کام بن کر مکے برسانے والی پریانکا چوپڑہ کو معروف ادیبہ امرتا پریتم کا کردار ادا کرنا گوارا نہیں کیا اس لیے انہوں نےاس کردار کیلئے انکار کر دیا ۔ جس کے بعد یہ کردار دبنگ فلم میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین اور فلم ناقدین کو متاثر کرنے والی سوناکشی سنہا اس کردار کو نبھانے کیلئے تیار ہوگئیں ۔ دبنگ گرل کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ اس پراجیکٹ کے لیے بہت پرجوش ہیں ۔