سعودی عرب نے حج قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کی سزا بتا دی

سعودی عرب نے حج قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کی سزا بتا دی
سعودی عرب نے حج قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کی سزا بتا دی

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) منیٰ میں پیش آنے والے المناک حادثے کے بعد سعودی حکومت نے حج کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کیلئے اہم اقدامات کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور متعلقہ اداروں کو بھی خبردار کیا جارہا ہے کہ کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب

”سعودی گزٹ“ کے مطابق حج کے موقع پر نظم و ضبط سے متعلق کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جو ادارے یا افراد غفلت کا مظاہرہ کریں گے انہیں تشہیر کی سزا دی جائے گی، یعنی ان کے نام اور ان کی غفلت کے بارے میں سب تفصیلات عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

وزارت حج کے نمائندہ حاتم قاضی کا کہنا تھا کہ کمیٹی رواں ماہ کے آخر میں حاجیوں سے شکایات موصول کرنا شرع کردے گی۔ اس کمیٹی میں وزارت حج، وزارت داخلہ اور بیورو آف انویسٹی گیشن اینڈ پبلک پراسیکیوشن کی شمولیت ہوگی۔ وزارت حج کے نمائندہ نے حاجیوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ادارے یا فرد کی طرف سے غفلت یا خامی دیکھیں تو کمیٹی کو شکایت ضرور کریں، تاکہ ناصرف شکایت کا ازالہ کیا جائے بلکہ ذمہ داران کو بھی بے نقاب کیا جائے۔

تھائی لینڈ میں عجیب و غریب بھیانک جانور دریافت، شکل بھینس اور مگرمچھ جیسی

مزید :

بین الاقوامی -