نوجوان سعودی خواتین بلیک میلنگ کرنے لگیں، عربی ماہرین نے خبردار کر دیا

نوجوان سعودی خواتین بلیک میلنگ کرنے لگیں، عربی ماہرین نے خبردار کر دیا
نوجوان سعودی خواتین بلیک میلنگ کرنے لگیں، عربی ماہرین نے خبردار کر دیا

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) جدید دور میں جہاں ایک طرف معاشرے میں روایات کمزور پڑرہی ہیں وہیں جدید میڈیا اور خصوصاً انٹرنیٹ نے بھی ہزار ہا مسائل کو جنم دیا ہے۔ سعودی سماجی ماہرین نے بھی ایک ایسے ہی مسئلے کی نشاندہی کی ہے جو حال ہی میں زیادہ ابھر کر سامنے آیا ہے۔

نامعلوم کالرز کی معلومات دینے والی حیران کن ایپ اردومیں بھی دستیاب

’عرب نیوز‘ کے مطابق مقامی اخبارات میں متعدد ایسی رپورٹیں شائع ہوچکی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ متعدد خواتین بلیک میلنگ کے جرم کی مرتکب ہورہی ہیں۔ یہ بلیک میلر خواتین موبائل فون یا سوشل میڈیا کے ذریعے مردوں سے رابطہ کرتی ہیں اور انہیں اپنے جال میں پھنسا کر ان سے بھتہ وصول کرتی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس رجحان کی بنیادی وجوہات میں مذہب سے دوری، منفی صحبت، خاندانی تربیت کا فقدان اور انٹرنیٹ کے ذریعے منفی اور غیر اخلاقی مواد تک رسائی شامل ہیں۔ ماہرین نے اس مسئلے کے حل کیلئے سخت سزاﺅں کے ساتھ ساتھ معاشرتی تربیت پر بھی زور دیا ہے۔

سعودی عرب نے حج قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کی سزا بتا دی

مزید :

ڈیلی بائیٹس -