شادی کی تقریب میں دلہن کی ایسی حرکت کہ دولہا نے موقع پر ہی زوردار تھپڑدے مارا، آخر ایسا کیا کردیا؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

شادی کی تقریب میں دلہن کی ایسی حرکت کہ دولہا نے موقع پر ہی زوردار تھپڑدے ...
شادی کی تقریب میں دلہن کی ایسی حرکت کہ دولہا نے موقع پر ہی زوردار تھپڑدے مارا، آخر ایسا کیا کردیا؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) شادی کے موقع پر دولہے کو بہت سی چھیڑ چھاڑ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، جسے عموماً اس خاص موقعے کا حصہ سمجھا جاتا ہے، مگر اس ویڈیو میں نظر آنے والے بدمزاج دولہے کو دیکھئے کہ جو اپنی دلہن کی چھیڑ چھاڑ پر اس قدر برہم ہوا کہ بیچاری کو سب مہمانوں کے سامنے ہی زوردار تھپڑ جڑدیا۔

میاں بیوی میں دراڑ اور طلاق میں ساس کا کردار کتنا اہم ہوتاہے؟ ایسی تحقیق سامنے آگئی کہ جان کر ہی مردوں پر کپکپی طاری ہوجائے گی

موبائل فون کیمرے سے بنائی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا، دلہن ایک دوسرے کو کیک کھلانے کی رسم میں شریک ہیں۔ پہلے دولہا کیک کا ایک ٹکڑا اٹھا کر دلہن کو کھلاتا ہے اور پھر دلہن ایک ٹکڑا اٹھاتی ہے لیکن اسے دولہے کے منہ کے قریب لاکر تھوڑا سا پیچھے کھینچ لیتی ہے۔ وہ پھر اسے دولہے کے منہ کے قریب لاتی ہے لیکن اسے پھر شرارت سوجھتی ہے اور وہ پھر اسے واپس کھینچ لیتی ہے۔ جب تیسری بار ایسا ہی ہوتا ہے تو دولہا آپے سے باہر ہوجاتا ہے اور زور کا تھپڑ دلہن کے ہاتھ پر جڑتا ہے اور وہ بیچاری اپنا ہاتھ تھام کر رہ جاتی ہے جبکہ اس کے چہرے پر درد کے آثار بھی واضح نظر آرہے ہیں۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

اس موقع پر اردگرد موجود مہمان بھی حیرت اور بے یقینی کے ساتھ دولہے کا منہ تکنے لگتے ہیں، لیکن بدمزاج دولہا بدستور غصیلی شکل بنائے کھڑا رہتا ہے،گویا کہہ رہا ہو کہ اس کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے تھا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس