142 کلووزنی خاتون نے وزن کا مذاق اُڑانے والے مَردوں سے ایسا انتقام لے لیا کہ جان کر کوئی مرد کسی موٹی لڑکی کا مذاق نہ اُڑائے

142 کلووزنی خاتون نے وزن کا مذاق اُڑانے والے مَردوں سے ایسا انتقام لے لیا کہ ...
142 کلووزنی خاتون نے وزن کا مذاق اُڑانے والے مَردوں سے ایسا انتقام لے لیا کہ جان کر کوئی مرد کسی موٹی لڑکی کا مذاق نہ اُڑائے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں موٹاپے کا شکار ایک لڑکی نے مذاق اڑانے والے ساتھی طالب علموں سے ایسا انتقام لیا ہے کہ جان کر کوئی بھی موٹی لڑکیوں کا مذاق نہیں اڑائے گا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سین مارکوس کی 23سالہ ایما پوپ کا وزن 143کلوگرام تھا۔ کالج میں طالب علم اس کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔ انہوں نے اس کا نام ”موٹی لڑکی“ رکھا ہوا تھا۔ ایک روز طلبہ والی بال کھیل رہے تھے کہ ایما بھی وہاں چلی گئی اور کھیلنا چاہا۔ کورٹ میں موجود لڑکوں نے اس کا مذاق اڑایا اور اسے موٹی کہہ کر کورٹ سے نکل جانے کو کہہ دیا کہ یہ کھیل تمہارے بس کا نہیں۔ اس تضحیک اور توہین پر ایما نے وزن کم کرنے کا مصمم ارادہ کر لیا۔

روسی حسینہ نے اپنے جسم کے ایسے حصے کا آپریشن کروانے کا اعلان کردیا کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا، تفصیلات جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

رپورٹ کے مطابق ایما نے کچھ ہی عرصے میں اپنے وزن میں66کلوگرام تک کمی کر لی اور سلم سمارٹ اور خوبصورت لڑکی بن گئی۔ اب وہی لڑکے جو اس کا مذاق اڑایا کرتے تھے اسے دوستی کی درخواست کرتے ہیں اور اس سے ”گستاخی“ پر معافیاں مانگتے ہیں۔ مگر ایما کا کہنا ہے کہ جب وہ میرے پاس آتے اور مجھے دوستی کے لیے کہتے ہیں تو میں انہیں دھتکار دیتی ہوں۔ اس وقت مجھے بے حد سکون ملتا ہے۔ ان لوگوں نے مجھے بہت تنگ کیا تھا۔ اب میرے پیچھے پھرتے ہیں۔“ رپورٹ کے مطابق ایما پیزے اور پاستے کی شوقین تھی جس کی وجہ سے اس کا وزن بڑھا۔ لڑکوں کے مذاق اڑانے پر اس نے ایسے کھانے سے پرہیز کیا اور باقاعدگی سے ورزن کرنے لگی۔ اب اس کاوزن 77کلوگرام ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس