زونگ نے ملک بھر کے اپنے ملازمین کیلئے ' ایک نئی امید کے نام سے پروگرام شروع کردیا

زونگ نے ملک بھر کے اپنے ملازمین کیلئے ' ایک نئی امید کے نام سے پروگرام شروع ...

لاہور(پ ر)زونگ نے ملک بھر کے اپنے ملازمین کیلئے ' ایک نئی امید' کے نام سے رضاکار پروگرام شروع کیا ہے جس کا مقصد پر عزم ملازمین پر مشتمل ایک ایسی ٹیم تیار کرنا ہے جو متعدد شہری و معاشی مقاصد کیلئے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔زونگ کا عزم ہے کہ ' ایک نئی امید'کے تحت ملک بھر میں سماجی خدمات کے دائرے کو مزید وسعت دیتے ہوئے تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور معاشی خود مختاری کے بڑے پروگرام شروع کیے جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ ایک منظم طریقے سے قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی، یتیم بچوں اور بچیوں کی کفالت، ذہنی و جسمانی معذوروں کی معاونت سمیت متعدد منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔

اس پروگرام کو لانچ کرنے کے موقع پر زونگ کے ترجمان مسٹر ماہم درد کا کہنا تھا کہ زونگ اپنی سماجی ذمہ داریوں سے بخوبی آگا ہ ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہم اپنے معاشرے کو سماجی اور تکنیکی لحاظ سے ہر ممکن فوائد پہنچا ئیں۔زونگ سمجھتا ہے کہ اپنی تیز ترین 4G سروسز سے عوام کو ٹیلی کام کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے باہمی رابطوں کو مزید موثر کیا جاسکتا ہے جس سے معاشرے میں سماجی، ماحولیاتی اور کاروباری لحاظ سے مزید بہتری آئے گی۔' ایک نئی امید'بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس کے تحت ہم دوست کمپنیوں کے ساتھ مل کر ایسے شعبوں میں کام کر یں گے جس سے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں میں بہتری آ سکتی ہے۔یاد رہے کہ زونگ نے گزشتہ چند سالوں میں سماجی ذمہ داریوں کے ضمن میں متعدد اہم پیش رفت کی ہیں جن میں 2010 سے 2013 تک کے سیلاب متاثرین کی بھر پورامداد نمایاں ہے۔تعلیم کے شعبے میں زونگ نے LUMS میں اپنی نوعیت کی منفرد اور جدید ترین ریسرچ لیبارٹری قائم کی۔اس کے علاوہ زونگ نے ہلال احمر پاکستان کے ساتھ مل کر ملک کے طول و عرض میں سماجی بہبود سے وسیع پروگرام مکمل کیے گئے جس کے تحت سیکڑوں مستحق خاندانوں کی بھر پور معاونت کی گئی۔

مزید : کامرس