پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک نے آئن لائن بینکنگ بھی شروع کردی :صوبائی وزیر کو آپریٹو

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک نے آئن لائن بینکنگ بھی شروع کردی :صوبائی وزیر کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اے پی پی )صوبائی وزیر کو آپر یٹوملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہپراونشل کو آپریٹو بنک سالانہ 11 ارب روپے کے قرضے کاشتکاروں اورکسانوں کو ان کی ضروریات کے مطا بق نہایت آسان شرائط پر تقسیم کر رہا ہے، 151برانچوں کو کمپیو ٹرائزڈ کرنے کے ساتھ ساتھ آن لائن بینکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے،اب بنک آپریشنل پرافٹ میں جانا شروع ہو گیا ہے،بہترین نتائج کے حصول کیلئے سب انسپکٹر کو آپریٹو سے لے کرسرکل رجسٹرار کو آپریٹو تک کی اپ گریڈیشن کا عمل کیا گیا ہے،دسمبر 2009 میں غیر فعال قرضہ جات کی مد میں3871ملین روپے تھے جو بتدریج کم ہو کرمارچ 2016میں2450ملین روپے رہ گئے ہیں جبکہ مزید کمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔بہترین حکمت عملی کی بنا ء پردسمبر2009 سے لے کر مارچ 2016 تک بنک ڈیپازٹس میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے، سرگودہا میں 30 ملین روپے کی لاگت سے کنو پراسیسنگ پلانٹ لگایا جا رہا ہے تاکہ ا س کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ باہر کے ممالک میں ایکسپورٹ بھی کیا جا سکے گا۔محکمہ امدادباہمی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امداد باہمی کے فلسفہ کا سرچشمہ ایک دوسرے کی مددکرنا اور مشترکہ کاروبار پر عمل کرناہے،وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کی روشنی میں محکمہ امداد با ہمی کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے اور دور رس نتائج کے حصول کیلئے حکمت عملی تیار اور ان پر عملدرآمد شرو ع کر دیا گیا ہے،پراونشل کو آپریٹو بنک سالانہ 11 ارب روپے کے قرصہ جات کاشتکاروں اورکسانوں کو ان کی ضروریات کے مطا بق نہایت آسان شرائط پر تقسیم کر رہا ہے۔
،انہوں نے محکمہ امداد باہمی بارے مکمل تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کوآپریٹو بنک نے اپنے کلائنٹس کو بہترین سہولیات فر اہم کرنا شروع کر دیا ہے،اس سلسلے میں 151برانچوں کو کمپیو ٹرائزڈ کرنے کے ساتھ ساتھ آن لائن بینکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے،اب بنک آپریشنل پرافٹ میں جانا شروع ہو گیا ہے،بہترین نتائج کے حصول کیلئے سب انسپکٹر کو آپریٹو سے لے کرسرکل رجسٹرار کو آپریٹو تک کی اپ گریڈیشن کا عمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجرباتی طور پر 10ماڈل برانچوں میں اے ٹی ایم کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہے۔بنک کوون لنک سسٹم سے منسلک کرنے کیلئے ڈیٹا سنٹر کی تکمیل آخری مراحل میں ہے،سٹاف کی استعداد کار کو بڑھانے کیلئے سٹاف کی جدید اور سائنسی طرز پر ٹریننگ کرائی جا رہی ہے۔بنک کے غیر فعال قرضہ جات کی مد میں انتہا ئی کمی واقع ہوئی ہے۔دسمبر 2009 میں غیر فعال قرضہ جات کی مد میں3871ملین روپے تھے جو بتدریج کم ہو کرمارچ 2016میں2450ملین روپے رہ گئے ہیں جبکہ مزید کمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔بہترین حکمت عملی کی بنا ء پردسمبر2009 سے لے کر مارچ 2016 تک بنک ڈیپازٹس میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے،صوبائی وزیر نے بتایا کہ صوبہ بھر کی تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ممبران کے مفادات کو تحفظ دینے کیلئے نئی جدت لائی گئی ہے،ممبران کے ٹرانسفر آف پلاٹ بائیو میٹرک کے ذریعے طے پا رہے ہیں،صوبہ بھر کے تمام کو آپریٹو دفاتر کو10 کروڑ روپے کی لاگت سے کمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے۔تمام کو آپریٹو دفاتر میں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مسائل کے حل کیلئے ٹیکنیکل ونگ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،تمام ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ای سٹیمپ پیپر بارے آگاہی مہم جاری ہے، انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو دفاتر اور پراپرٹی کی باؤنڈری وال کی تعمیر 7.484 ملین روپے سے کی جا رہی ہے۔رجسٹرار،انسپکٹر ہوسٹل اور کو آپریٹوٹریننگ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کی تعمیر و مرمت 1.900 ملین روپے سے کی جا رہی ہے۔ کو آپریٹوٹریننگ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد میں واقع گریڈ15-17تک کے افسران کی رہائش گاہ 1.515ملین روپے سے تعمیر کی جا رہی ہے کو آپریٹوٹریننگ انسٹیٹیوٹ بہاولپورکی بہتری کے لئے بھی توسیعی منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔کو آپریٹوٹریننگ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے ا لحاق کر دیا گیا ہے۔اب ٹریننگ کا ڈپلومہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے جاری ہو گا۔302ملین روپے کی لاگت سے پلان انٹر نیشنل کے اشتراک سے ضلع وہاڑی سے دودھ کولیکشن کا کام شروع کیا گیا،زبردست کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کارمزید11اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے، سرگودہا میں 30 ملین روپے کی لاگت سے کنو پراسیسنگ پلانٹ لگایا جا رہا ہے تاکہ ا س کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ باہر کے ممالک میں ایکسپورٹ بھی کیا جا سکے گا۔محکمہ بارانی علاقوں کے کاشتکا روں کیلئے ٹریکٹر کی خریداری کیلئے بلا سود قرضہ جات فراہم کر رہا ہے۔جس کیلئے حکومت نے300ملین روپے کے فنڈزکو آپریٹو سو سائٹیز کو مہیا کر دئے ہیں۔سیمینار میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔

مزید :

کامرس -