اے ٹی سی کے انتظامی امور اور تیل کی قیمتوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے حکمت عملی مرتب

اے ٹی سی کے انتظامی امور اور تیل کی قیمتوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے حکمت عملی ...

لاہور(پ ر) پاکستان میں ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن سیکٹر کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اینڈ مینجنگ ڈائریکٹر نے پری کانفرنس 23 ویں سالانہ ٹیکنیکل کانفرس 2016 کے سلسلے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی جو اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی ۔ جس کی صدارت محمد ظفر اللہ چیئرمین اے ٹی سی 2016- نی کی ۔ جبکہ طاہر مقصود جنرل سیکرٹری پی اے پی جی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اجلاس میں اے ٹی سی 2016 کے انتظامی امور اور تیل کی قیمتوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے حکمت عملی مرتب کی گئی ۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف پٹرولیم جیوسائنسٹیسٹ ( پی اے پی جی ) اور سوسائٹی آف پٹرولیم انجنئیر ( ایس پی ای ) نے سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس " تیل کی قیمتیں ! ملکی چیلنجوں اور ای اینڈ پی کمپنیوں کی حکمت عملی " کے عنوان سے کانفرنس کا اہتمام کیا ہے ۔ جو 22 اور 23 نومبر کو اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی ۔اس اے ٹی سی پہلے دو پری کانفرنس کورسز اور جیالوجیکل فیلڈ ایکسکرشن کے موضع پر ایک کانفرنس21 نومبر 2016 کو منعقد ہو گی ۔ سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس ایک اہم سالانہ تقریب ہے جس میں ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں کے ماہرین ، تعلیمی اداروں اور خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے نمائندے اپنے تکینکی مقالات اور جدید تیکنیکی سہولیات کے بارے میں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر معلومات فراہم کرتے ہیں تا کہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا جا سکے ۔

سالانہ ٹیکنیکل کانفرنس کا اہتمام کرنے والی ٹیم ،شرکت کرنے والے ، ساپنسرز اور فرم کے حامیوں کا پختہ یقین ہے کہ شہرت اقساط پر حاصل نہیں کی جاسکتی ۔تا ہم ایک دوسرے کے ساتھ معیاری معلومات اور تبادلہ خیال سے اس کے بہتر نتائج مرتب ہو سکتے ہیں ۔ اے ٹی سی گزشتہ دو دہائیوں سے معلوماتی عمل کے لئے مواقعے پیدا کر رہی ہے۔ جس کا مقصد ایکسپلوریشن اور ایکسپلائیٹیشن سے متعلقہ پیچیدہ مسائل کو حل کرنے اور ترقیاتی اخراجات کو کم سے رکھتے ہوئے پیداوار کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ کرنا ہے ۔

مزید : کامرس