گوجرانوالہ چیمبر کے صدر کی وفد کے ہمراہ گیپکو چیف سے ملاقات

گوجرانوالہ چیمبر کے صدر کی وفد کے ہمراہ گیپکو چیف سے ملاقات

لاہور(کامرس رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سعید احمد تاج نے ایک وفد کے ہمراہ گیپکو چیف چوہدری محمد اکرم سے ملاقات کی ۔صدر چیمبر نے بتایا کہ یکم اکتوبر سے چیمبر کی نئی رجیم نے کام شروع کر دیا ہے آج ملاقات کا مقصد بھی یہی تھا کہ مستقبل میں گوجرانوالہ چیمبر اور گیپکو کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری لاکر بزنس کمیونٹی کے مسائل کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کیا جاسکے ۔اس موقع پر نائب صدر کامران خالد بٹ،سابق صدر اخلاق احمد بٹ ،خواجہ تنویر اشرف کے علاوہ جی ایم آپریشن ہارون الرشید ،ایڈیشنل ڈی جی (آئی ۔ایس) ندیم احمد ،ایڈیشنل ڈی جی (لیگل) محمد صدیق ملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر پی۔آر رانا جہانگیربھی موجود تھے۔گیپکو چیف چوہدری محمد اکرم نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔انہوں نے بجلی کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وفد کوبتایاکہ موجود لوڈ شیڈنگ عارضی ہے پریشان ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں۔

دوران میٹنگ چیمبر کے نائب صدر کامران خالد بٹ نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو 24گھنٹوں میں سے صرف 3یا4گھنٹے بجلی میسر تھی لیکن موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک میں بجلی پیدا کرنے کے کئی نئے منصوبے تعمیر کئے جس کی بدولت الحمداللہ آج لوڈشیڈنگ کے کیا حالات ہیں پاکستانی قوم بخوبی جانتی ہے ۔گیپکو چیف نے کامران خالد بٹ کی بات کی تائید کرتے ہوئے خوش خبری سنائی کہ موجودہ حکومت نے توانائی کے جن نئے منصوبوں پر کام کیا ہے ان کی بدولت پاکستان عوام کو 2018ء کے بعد کئی سالوں تک لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

مزید : کامرس