داعش کیخلاف بننے والی فلم میں میری اداکاری منفرد ہوگی ‘کومل رضوی
لاہور(این این آئی) گلوکارہ کومل رضوی نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف بننے والی فلم میں میری اداکاری منفرد ہوگی ‘گلوکاری کے شعبے کے بعد اب اداکاری میں بھی کامیابیوں کے ریکارڈ بنانے جا ری ہوں ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں گلوکارہ کومل رضوی نے کہا کہ داعش کے خلاف فلم ’’آفرین ‘‘ کینیڈا کے پروڈکشن ہاؤس جانب سے بنائی جا رہی ہے جس میں میرا کردار انتہائی منفرد ہوگا اور جس طر ح میں نے گلوکاری کے میدان میں اپنی کامیابیوں کا لوہا منوایا ہے اسی طر ح یہاں بھی کا میاب ہوں گی مذکورہ فلم داعش کے خلاف اور مسلمانوں کے حق پر مبنی ہے جس میں کام کرنے پر خوش ہوں اور مجھے اس بات کا بھی یقین ہے کہ اسکے بعد میں مزید فلموں میں بھی نظر آؤں گی ۔