دنیاکی تمام بڑی فلم انڈسٹریوں میں ایسی نت نئی کہانیوں پرفلمیں بنائی جارہی ہیں‘کنول غوزائل

دنیاکی تمام بڑی فلم انڈسٹریوں میں ایسی نت نئی کہانیوں پرفلمیں بنائی جارہی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی) اداکارہ وماڈل کنول غوزائل نے کہا ہے کہ دنیاکی تمام بڑی فلم انڈسٹریوں میں ایسی نت نئی کہانیوں پرفلمیں بنائی جارہی ہیں جن کو دیکھ کرعقل دنگ رہ جاتی ہے۔اپنے ایک انٹر ویو میں کنول غوزائل نے کہا کہ ان فلموں میں ہماری زندگی سے وابستہ ان تمام شعبوں کو خوبصورتی سے پیش کرنے کے ساتھ ایسی دلچسپ اندازسے معلومات دی جاتی ہے کہ لوگوں کواس سے سیکھنے کا موقع ملتاہے اوران کے مسائل میں بہت کمی آجاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہی وہ انداز ہے جوپاکستانی فلم کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچانے کے لیے سب سے ضروری ہے بدقسمتی سے پاکستان میں بننے والی زیادہ ترفلمیں ذات برادری ، غنڈہ گردی اوردیرینہ دشمن داریوں کے موضوعات پربنتی ہیں گھسے پٹے موضوعات بجائے ہمیں کچھ منفر د کام کر نا ہوگا ۔

مزید :

کلچر -