برآمدات وسرمایہ کاری کے فروغ کیلئے توانائیاں بروئے کار لائی جائیں،ای پی زیڈاے
کراچی (آن لائن)ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کے نو منتخب چیئرمین ممتاز علی شاہ نے کہا ہے کہ برآمدات وسرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اپزا کو جدید تقاضوں اور سہولیات سے ہم آہنگ کرنے کے لیئے تما م تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔ یہ بات انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعدافسران بالا کے تفصیلی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خطاب کہی ۔انہوں نے کہا کہ ادارے کی ترقی کیلئے تمام افسران و دیگرملازمین کو اپنے اپنے شعبے میں خلوص نیت ، بھرپور محنت اور ٹیم ورک کے ساتھ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو اپنا شعار بنانا ہو گا۔نو منتخب چیئرمین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ برآمدات و سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تاجر برادری کو کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔گورنمنٹ اور پرائیویٹ سیکٹر میں باہمی روابط کویقینی بنایاجائیگا اورمارکیٹنگ کے شعبے کوفعال کرداراداکرناہوگا۔#