ایکشن فلم ’’کیپنگ اپ وتھ جونیسس ‘‘21اکتوبر کو ریلیز ہو گی

ایکشن فلم ’’کیپنگ اپ وتھ جونیسس ‘‘21اکتوبر کو ریلیز ہو گی

لاس اینجلس (این این آئی) کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے امریکن ایکشن فلم کیپنگ اپ وتھ جونیسس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ گریگ موٹولا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جوڑے کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے پڑوسیوں کی جانب سے ایک سازش کا شکار ہوجاتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں جان ہیم،زیچ گالیفیاناکس،گیل گیڈٹ،اسلا فشر،ماریبیتھ مونروئے اور میٹ والش سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ لورے مک ڈونلڈ کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 21اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : کلچر