فلموں میں گلیمرگرل نہیں ،ایک اچھی اداکارہ کے طور پر پہچان بنانا چاہتی ہوں‘ عروہ حسین

فلموں میں گلیمرگرل نہیں ،ایک اچھی اداکارہ کے طور پر پہچان بنانا چاہتی ہوں‘ ...
 فلموں میں گلیمرگرل نہیں ،ایک اچھی اداکارہ کے طور پر پہچان بنانا چاہتی ہوں‘ عروہ حسین

  

لاہور ( این این آئی) اداکارہ و ماڈل عروہ حسین نے کہا ہے کہ فلموں میں گلیمرگرل نہیں بلکہ ایک اچھی اداکارہ کے طور پر پہچان بنانا چاہتی ہوں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلم بیشک ایک بڑا میڈیم ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس میں بہتری لانے کی کوشش ہی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے فلم ٹریڈ بحران سے دوچارہوگئی۔ فارمولا فلموں کا دورختم ہوچکا ہے، اب جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات پرفلمیں بناکر ہی فلم بینوں کو سینما گھروں تک لایا جا سکتا ہے۔عروہ حسین نے کہا کہ اگر ہمارے سنیئرز نئے ٹیلنٹ کو آگے لاتے تو آج ہماری فلمیں بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں نمائش کی جارہی ہوتیں۔ یہ بات اب ثابت ہوچکی ہے کہ نوجوان ہی پاکستان فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی مارکیٹ تک لے جاسکتے ہیں۔ نئے لوگ فلم میکنگ میں جس جذبے اور لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں اس کی وجہ سے اب ہماری فلموں کو بالی ووڈ کے مقابلے میں پسند کیا جارہا ہے۔

اس سے فلم انڈسٹری کے مردہ جسم میں جان پڑ گئی ہے اور جلد ہی یہاں پر معیاری فلمیں بننے کا عمل تیزہوجائے گا۔

مزید : کلچر