پارلیمنٹ میں ہم آہنگی کے ڈھونگ کی اصلیت کھل گئی،عبدالعلیم خان

پارلیمنٹ میں ہم آہنگی کے ڈھونگ کی اصلیت کھل گئی،عبدالعلیم خان

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں ہم آہنگی کا ڈھونگ رچانے والوں کی اصلیت کھُل کر سامنے آگئی ہے اور پیپلز پارٹی اور نواز لیگ نے ثابت کر دیا ہے کہ دونوں کو اپنی اپنی کرپشن بچانے اور ایک دوسرے پر الزامات لگا نے کے علاوہ کسی چیز میں دلچسپی نہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ درست فیصلہ تھا عبدالعلیم خان نے رائیونڈ کے جلسے کی کامیابی کی خوشی میں پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس حکومت کے گلے کی ہڈی بن گئی ہے اب کسی فیصلے تک پہنچے بغیر پاناما سے چھٹکارا ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خالی ایوان حکمرانوں کا منہ چڑا رہا تھا جہاں وزیر اعظم اور ان کے وزراء نے بھی جانا گوارا نہیں کیا اور ایک چوتھائی جانے والے اراکین نے خالی تقریروں اور پوائنٹ سکورنگ کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حق اور سچ کی بات کہنے سے گریز نہیں کرے گی نواز لیگ کبھی بھی پی ٹی آئی سے فرینڈلی اپوزیشن کی توقع نہ رکھے عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر دیگر سیاسی جماعتو ں کو ساتھ چلنے کی دعوت دے کر کشادہ دلی کا ثبوت دیا ہے ۔دریں اثناء عبدالعلیم خان کی طرف سے رائیونڈ جلسے کی کامیابی کی خوشی میں مقامی کلب میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو عشائیہ دیا گیا جہاں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین مہمان خصوصی تھے جبکہ پنجاب اسمبلی قائد حز ب اختلاف میاں محمود الرشید ،اراکین پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی ،میاں اسلم اقبال اور شہنیلا روتھ ،پی ٹی آئی لاہور کے صدور ظہیر عباس کھوکھر اور ولید اقبال ، سیکرٹری جنرل بیرسٹر حماد اظہر پی ٹی آئی کے رہنما خالد محمود گجر ،جمشید اقبال چیمہ ، ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں منشاء سندھو، میاں یامین ٹیپو، ثانیہ کامران ،مسرت جمشید چیمہ ،ڈاکٹر جویریہ ،سید راشد ریاض اور فرخ جاوید مون کے علاوہ آزاد کشمیر سے ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان اور لاہو ر کے مختلف ٹاؤنز سے پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی

مزید : میٹروپولیٹن 1