موبائل کارڈ پر 25فیصد ٹیکس چارجز کی کمی کیلئے قرار داد اسمبلی میں جمع

موبائل کارڈ پر 25فیصد ٹیکس چارجز کی کمی کیلئے قرار داد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کی ایم پی اے نبیلہ حاکم علی خان نے موبائل کارڈ پر 25فیصد ٹیکس چارجز کی کمی کیلئے قرار داد اسمبلی میں جمع کرادی۔قرار داد کے متن میں کہا گیا موبائل کمپنیوں کی طرف سے موبائل کارڈ پر 25فیصد ٹیکس چارجز وصول کیے جارہے ہیں جوکہ عوام پر بہت بڑا بوجھ ہے ۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ موبائل کارڈ پر چارجز کو 25فیصد سے کم کرکے 5فیصد تک کیا جائے۔
تاکہ صارفین پر کم از کم بوجھ پڑ سکے۔