ایپکا کا آج اہم اجلاس،احتجاج بارے لائحہ عمل طے کیا جائے گا

ایپکا کا آج اہم اجلاس،احتجاج بارے لائحہ عمل طے کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( لیڈی رپورٹر) سرکاری ملازمین کی تنظیم آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کی سنٹرل کمیٹی کا اہم اجلاس آج زیر صدارت مرکزی صدر ایپکا پاکستان محمد اسلم خان دوپہر دو بجے کانفرنس روم علامہ اقبال میڈیکل کالج میں ہو گا، جس میں پنجاب حکومت سے سرکاری ملازمین کے مسائل اور مطالبات کی منظوری اور ان پر عملدرآمد نہ ہونے پر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے بارے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ مطالبات میں 50 فیصد سال 2010 سمیت تمام ایڈہاک ریلیف کو ضم کرتے ہوئے سکیل ریوائزکرنے، ہاؤس رینٹ کو جاری / ریوائز تنخواہ پر پچاس فیصد دیا جانے، گروپ انشورنس کی رقم بلوچستان کی طرز پر ریٹارئرمنٹ پر دی جانے ، اپ گریڈیشن سے محروم گریڈ 1 تا 16 تک کے تمام ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل کیڈرز کے ملازمین کو اپ گریڈ کرنے، پینشن کی شرح کے سابقہ طریقہ کار 50 فیصدکو بحال کیے جانے ، شادی گرانٹ کم از کم چار لاکھ کی جائے سمیت تنخواہیں نیشنل پے سکیل کے مطابق یکساں کی جانی و دیگر مطالبات شامل ہیں۔اس حوالے سے ایپکا پنجاب کے صدر حاجی محمد ارشاد چودھری ، لالہ محمد اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اپنے وعدوں سے منحرف ہو رہی ہے اور بار بار یقین دہانیوں اور وعدوں کے باجود سرکاری ملازمین کے مطالبات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہ ہم سرکار ی ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور مطالبات کی منظوری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ آج ہونے والے اجلاس میں اسد درانی صدر ایپکا سندھ، سید صدیق حسین شاہ صدر ایپکا آزاد کشمیرو صوبہ بلوچستان سمیت پنجاب بھر سے ایپکا کے نمائندگان شرکت کریں گے۔