دہشگرد تنظیموں کے خلافبلا امتیاز آ پر یشن کیا جائے،ذکر اللہ مجاہد

دہشگرد تنظیموں کے خلافبلا امتیاز آ پر یشن کیا جائے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجا ہد نے کہا ہے کہدہشگرد تنظیموں کے خلاف بلا امتیاز آ پر یشن کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے لا ل قلعہ سے بڑی تعداد میں برآمد ہونے والا اسلحہ کس سیاسی تنظیم کے پاس تھا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔کراچی میں خون کی ہولی کس گروپ اور جماعت کے کارکنان عرصہ دراز سے کھیل رہے ہیں؟ بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ ، بوری بند لاشیں ، جلاؤ گھراؤ جیسے جرائم میں کون لوگ ملوث ہیں اب کسی سے پوشیدہ نہیں رہا۔

۔

انہوں نے کہا کہ اب قوم کے سامنے یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ کون لوگ کراچی میں بھارتی ایما پر دہشتگر دی کی کارروائیوں کے منصوبے بنا رہے ہیں ، ثابت ہو چکا ہے کہ ایم کیو ایم دہشتگر د تنظیم ہے جو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں سے زیادہ ملک کے اندر ہونے والی ملک دشمن سازشوں اور کاروائیوں میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن ضروری ہو چکا ہے ۔ملک اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے تمام سیاسی جماعتوں کا ملکی سلامتی پر ایک موقف پر اتفاق کرنا مثبت اقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت براہ راست پاکستان پر جنگ مسلط نہیں کر سکتا لہذا وہ پاکستان کے اندرونی سیاسی حالات سے فائدہ اٹھا نے کی کوشش کر سکتاہے ۔ملک میں بھارتی ایجنسی "را" کے ایجنٹوں ، دہشتگرد گروپوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے سے ہی ملکی سلامتی اور کراچی کے حالات کو پرامن بنایا جاسکتا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1