وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کی،رانا بابر

وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کی،رانا بابر

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے قومی اسمبلی میں خطاب کرکے کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کی۔ وزیراعظم نے درست موقف اختیار کیا پورا ملک ان کے موقف کو اصولی قرار دے رہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ حقیقت اب پوری دنیا پر واضح ہو چکی ہے کہ سات لاکھ بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام کے جذبہ حریت کو کچلا نہیں جا سکا۔ظلم کے ہر وار کے ساتھ بھارتی تسلط سے آزادی کا عزم پُختہ ہو رہا ہے۔ سات دہائیوں سے کشمیریوں کو غلام بنائے رکھنے کے تمام تر حربوں کے باوجود اپنے حقوق کے لیے سر دھڑ کی بازی لگانے والے سرفروشوں کا قافلہ اپنی منزل کی طرفبڑھ رہا ہے۔ آزادی کے کاررواں کی باگیں اب کشمیریوں کی تیسری نسل نے سنبھال لی ہیں ان گنت قربانیاں کشمیریوں کی تحریک کو ایک فیصلہ کن موڑ تک لے آئی ہیں۔ معصوم لوگوں کے سینے چھلنی کرنے، اُن کے چہرے مسخ کرنے اور اُنہیں اندھا کرنے سے اس تحریک کا راستہ نہیں روکا جا سکتا

مزید : میٹروپولیٹن 1